کراچی کے علاقے گلبرگ میں شیر نے بچے پر حملہ کر دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

Published On 20 May,2021 02:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلبرگ میں شیر نے بچے پر حملہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی گلبرگ کے علاقے میں ایک گھر کے باہر شیر کے ارد گرد کئی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک بچہ شیر کے گرد گھومتا نظر آتا ہے۔ اچانک شیر کے حملے میں بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہی پتا چلا ہے کہ عمر نام کے شہری کا پالتو شیر ہے، لیکن کسی بھی زخمی کی انٹری موصول نہیں ہوئی، واقعہ 14 مئی کو پیش آیا تھا جس کی مزید جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔
 

Advertisement