اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں سٹریٹجک فورسزکمانڈ نیوکلیئر فیسیلٹی کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوئنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم کو پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ایس پی ڈی کے تمام سائنسدانوں اور عملے کی انتھک محنت کی تعریف کی۔
عمران خان نے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع کومضبوط بنانے کے لئے ایس پی ڈی کا کردار اطمینان بخش ہے۔