اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم مسائل کے تدارک کے لئے آج شام چار بجے عوام سے ٹیلیفون پر گفتگو کریں گے، عمران خان کی یہ رواں سال چوتھی مرتبہ قوم سے براہ راست بات چیت ہو گی۔
وزیراعظم عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ان کے مسائل معلوم کریں گے اور سوالات کے جوابات بھی دیں گے جسے ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔ عوام اپنے مسائل پیش کرنے کیلئے 0092519224900 ملا کر رابطہ کر سکتے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم شام 4 بجے عوام سے مخاطب ہوں گے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فون پر آپکی براہِ راست بات چیت کی چوتھی نشست کا وقت اب آج شام 4 بجے ہے - فون نمبر 0092519224900
— Senator Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 30, 2021
پر وزیراعظم سے ڈائریکٹ بات کریں
وزیراعظم سے آپکی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائیگی#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ pic.twitter.com/BN3xQaX9zm
یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان امسال چوتھی مرتبہ عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے۔