کراچی: (دنیا نیوز) بحریہ ٹاون کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو پر مزید 6 مقدمات درج کر لیے گئے، متاثرہ افراد کی جانب سے آج مزید مقدمات دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
بحریہ ٹاون میں ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو پر مقدمات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی 6 مقدمات درج کر لیے گئے۔ مقدمات بحریہ ٹاون میں کام کرنے والے اسٹیٹ ایجنٹوں کی جانب سے دائر کیے گئے ہیں جن میں جلاو گھیراو، ہنگامہ آرائی، توڑپھوڑ اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کی جانب سے آج مزید مقدمات دائر کیے جانے کا امکان ہے،جلاوگھیراو، ہنگامہ آرائی، توڑپھوڑ پر درج کرائے گئے مقدمات کی تعداد 18 ہو گئی۔