کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی سروے میں غربت، بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیونکہ ان میں تاریخی اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا کے اندر غربت میں تاریخی اضافہ ہوا، اسی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر نہیں۔
بلاول بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کیلئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے میں عوامی مسائل کی درست نشاندہی نہیں ہوگی تو حل کیسے ہوںگے، عوام مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔