کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی کمپنیوں کا اربوں روپے ٹیکس چوری کا فراڈ سامنے آ گیا

Published On 17 June,2021 01:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی کمپنیوں کا اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا فراڈ سامنے آگیا، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں متعدد کمپنیوں کا وجود ہی نہیں۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی خلیل یوسفانی کی سربراہی میں ٹیم کی تحقیقات کی رپورٹ کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں 4 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری سامنے آئی ہے، ایکسپورٹ کے نام پر منگوائے گئے سامان کو برآمد ہی نہیں کیا جا رہا تھا۔

کمپنیاں ایکسپورٹ کے بجائے ملک میں ہی اشیا فروخت کر رہی ہیں، کمپنیوں نے ایکسپورٹ کے نام پر ڈیوٹی فری خام مال درآمد کیا، ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے رپورٹ ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کو ارسال کر دی ہے۔
 

Advertisement