بارہویں جماعت کے امتحانات، لاہور بورڈ نے ڈیٹ شیٹ جاری کردی

Published On 21 June,2021 09:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور (بی آئی ایس سی) نے انٹرمیڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں لاہور بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات 10 جولائی سے شروع ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ 88 ہزار 752 امیدوار شرکت کریں گے۔

بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات میں پہلا پرچہ شماریات کا ہوگا، طلبہ وطالبات کو جلد رول نمبر سلپ بھی جاری کر دی جائے گی۔