لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ن لیگ کی جانب سے کھڑی کی جا رہی ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں، عام الیکشن میں بدترین شکست ن لیگ کا مقدر بنی، کرپٹ ظل سبحانی اور جعلی راجکماری نے الیکشن چوری کا شوشہ چھوڑا، ن لیگ نے انتخابی شکست کی ہزیمت چھپانے کیلئے ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ لگایا، ووٹ کی عزت کیلئے عملی طور پر ن لیگ نے کچھ نہ کیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ شفاف انتخابات سے فرار چاہتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اور شفاف الیکشن تحریک انصاف کی عوام سے کمٹمنٹ ہے۔