اسلام آباد: (دنیا نیوز) زیادتی اور لباس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کے دفاع میں پی ٹی آئی خواتین رہنما ڈٹ گئیں۔ زرتاج گل کہتی ہیں لبرل طبقہ ماحول آلودہ نہ کرے، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری نے بھی وزیراعظم کا خوب دفاع کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا زیادتی اور لباس کے حوالے سے بیان ، سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تو پی ٹی آئی خواتین رہنما وزیراعظم کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت زرتاج گل بولیں، لبرل طبقہ ماحول آلودہ نہ کرے، ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہونا چاہیے۔ کنول شوذب نے وزیراعظم کا دفاع بھی کیا اور ن لیگ پر بچوں کی ویڈیوز ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنے والوں کی سرپرستی کا الزام بھی لگا دیا ۔
ملیکہ بخاری نے کہا وزیراعظم بچوں وخواتین کا تحفظ چاہتے ہیں، ریپ ریاست کے خلاف جرم، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ، روک تھام کے لئے سبھی کو اپنی ذمے داری پوری کرنا ہو گی۔