لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات پر چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر وقت حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے اس ملاقات کو اپنی مرضی کے معنی دے رہے ہیں، مخالفین اس ملاقات کی منفی تشریح اپنے ناتمام ارمانوں کی تسکین کیلئے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق تجربہ کار سیاسی جماعت ہے، مسلم لیگ ق تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی ہے،حکومتی مخالفین کے حکومت گرانے کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی کامیابیوں سے پریشان اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست دی اب بھی اپوزیشن کا تسلی بخش علاج کیا جائےگا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عادت سے مجبور اپوزیشن اپنا رونا رونے کے ساتھ عوامی مفاد کے کاموں میں حکومت کا ساتھ دے۔