مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کی دو مذہبی جماعتوں اور دو سابق وزرا نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اور اس کیساتھ انتخابی الحاق کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان مذہبی جماعتوں میں جمعیت علمائے جموں کشمیر اور آل جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام شامل ہیں۔ دونوں مذہبی جماعتیں پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں گی۔
اس کے علاوہ سابق وزرا نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان سابق وزرا میں سید منظوراور مفتی منصور پی ٹی آئی میں شامل ہیں۔ ان کا تعلق مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس سے ہے۔