کراچی: بھینس کالونی میں بچہ گندے پانی کے جوہڑ میں گر گیا، شہری نے باہر نکالا

Published On 07 July,2021 02:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں معصوم بچہ اسکول جاتے ہوئے گندے پانی کے جوہڑ میں گر گیا، موقع پر موجود شہری نے باہر نکال کر جان بچائی۔

بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے گھر کے سامنے اسکول جاتا معصوم بچہ گندے پانی میں گر گیا، بچے کو بچانے کے لئے اس کی پانچ سالہ بہن اور ایک خاتون کوششیں کرتی رہیں جبکہ ایک شہری مدد کے بجائے مسلسل وڈیو بناتا اور کمنٹری کرتا رہا۔

موقعے پر موجود ایک اور شہری نے بچے کو باحفاظت گندے پانی سے نکال کر اس کی جان بچائی۔