اسلام آباد: (دنیا نیوز) امان اللہ یاسین زئی کے استعفے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظہور احمد آغا کو نیا گورنر بلوچستان مقرر کر دیا ہے۔
تفصیل کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کر دیا ہے۔
سابق گورنر جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔ تحریری استعفے میں انہوں نے وجوہات نہیں لکھیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے امان اللہ یاسین زئی کو استعفی دینے کیلئے خط لکھا تھا۔