پاکستان کا افغان فریقوں کیساتھ ایران کے رابطوں کا خیر مقدم

Published On 09 July,2021 10:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغان فریقوں کے ساتھ ایران کے رابطوں کا خیر مقدم کیا ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل ممکن ہوسکے۔

تہران کیلئے طالبان اور افغان حکومت وفود کے دورے سے متعلق ذرائع ابلاغ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں تہران کے کردار کو اہم سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح ایران افغانستان کا پڑوسی ملک ہے اور لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان جماعتیں اس موقع سے فائدہ اٹھائیںگی اور ایک اجتماعی، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل نکالیں گی۔
 

Advertisement