مٹہ، سوات میں بنجر پہاڑ سرسبزو شاداب ہو رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

Published On 11 July,2021 04:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مٹہ اور سوات میں بنجر پہاڑ سرسبزو شاداب ہو رہے ہیں۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی مہم کے شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مٹہ اور سوات کے پہاڑوں کی وڈیو بھی شیئر کی جس میں ماضی کے ان بنجر پہاڑوں پر سرسبز درخت لہراتے ہوئے خوبصورت نظارہ پیش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر پہاڑ سبزہ اوڑھ رہے ہیں جو خیبر پختونخوا میں ہماری بلین ٹری سونامی مہم کے حیرت انگیز نتائج کی کرشماتی جھلک ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی تو ہم ایک صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کریں گے، انشاء اللہ۔

 

Advertisement