کوئٹہ: بھوسہ بکرا منڈی میں تگڑے بیل ریڈ بل کے چرچے، دیکھنے والوں کا رش

Published On 12 July,2021 01:00 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کی بڑی بھوسہ بکرا منڈی میں موجود بیل ریڈ بل کا وزن 25 من اور قیمت 55 لاکھ ہے، خریداروں کا رش لگ گیا۔

کوئٹہ میں عید قرباں کے لئے شہر میں بکرا منڈیاں لگ گئیں، شہرکے مشرقی بائی پاس میں لگی مویشی منڈی میں قربانی کے لئے بکرے، دنبے اور بیل موجود ہیں جن کی قیمتیں بھی زیادہ ہیں۔ انہی جانوروں میں 25 من وزنی بیل جسے اس کے مالک نے ریڈ بل کا نام دیا ہے، اپنی قدامت، وزن اور خوبصورتی میں سب کی توجہ کا مرکزہے۔ خریدار نے بیل خریدنا ہو یا نہیں مگر منڈی کے اس حصے میں ضرور ریڈ بل کو دیکھنے آتا ہے۔

ریڈ بل کے مالک نے اس کی قیمت 55 لاکھ رکھی ہے جبکہ خریدار بھی 45 لاکھ دینے کو تیار ہیں۔ مالک کا کہنا ہے کہ اس کی دیکھ بھال میں محنت کے ساتھ ساتھ خرچا بھی بہت ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ قیمت میں کمی کرنا مشکل ہے۔

مالک کے پاس ریڈ بل کی طرح مزید بیل بھی ہیں جنھیں وہ ایک ایک کر کے منڈی میں لاکر بیچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ریڈ بل سمیت ان شاندار بیلوں کو کون خرید کر سنت ابراہیمی ادا کرکے اپنے رب کو خوش کرسکے گا۔
 

Advertisement