سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی انتقال کرگئے

Published On 13 July,2021 12:11 pm

ملتان: (روزنامہ دنیا) سابق رکن قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی انتقال کرگئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج تھے ، میر احمدان بگٹی کی نماز جنازہ آج منگل کی صبح 10 بجے ڈیرہ بگٹی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی اور آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں سپردخاک کیا جائے گا۔