محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد، لاہور، پشاور میں بارش کی پیشگوئی

Published On 15 July,2021 10:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور، پشاور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ اور سندھ کے متعدد علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ بارشوں سے بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 

Advertisement