ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، پنجاب اور کے پی کے میں بارش کا امکان

Published On 11 July,2021 09:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرم چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالا، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، سرگودھا، خوشاب، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ساہیوال کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک موسم رہنے کے ساتھ آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement