پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا و بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

Published On 22 July,2021 11:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد اور ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری طرف آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام کے اوقات میں پنجاب کے بعض شہروں، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement