نواب شاہ : (ویب ڈیسک) ممتاز عالم دین مفتی جلال الدین جمالی خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 123 برس تھی۔
رپورٹ کے مطابق مفتی جمالی نے 21 حج اور 45 عمرے کر رکھے تھے، وہ مولانا عبیداللہ سندھی اور مولانا اشرف علی تھانوی کے شاگرد تھے، ان کی تدفین نواب شاہ کے نزدیک آبائی گاؤں شیر خان جمالی میں کی جائے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مفتی جمالی 123 برس عمر کے باوجود بغیر چشمے کے کتابیں پڑھتے اور قرآن و حدیث کی تدریس میں مصروف رہتے تھے۔