اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 62 افراد انتقال کر گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا سے محفوظ رہنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کریں۔
کورونا سے ایک بار پھر صورتحال بگڑ گئی، ملک میں کیسز اور اموات میں اضافہ ہو گیا، مزید 62 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 5ہزار 26نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 34ہزار 837ہو گئی۔کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 69 ہزار 756 ہے، 24 گھنٹےمیں کوروناکے 1495 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
تازہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 56 ہزار 920، سندھ میں 3 لاکھ 82 ہزار 865 کیسز، خیبرپختونخواایک لاکھ 44 ہزار 264 اور بلوچستان میں 30 ہزار 432 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 87 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 156 کیسز، اور آزادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 24 ہزار 501 ہو گئی ہے۔