کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما نثار کھوڑو کو نیب سکھر نے تحقیقات کے لئے چوتھی انکوائری میں طلب کر لیا۔ نثار کھوڑو نے عبوری ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
نیب کے مطابق نثار کھوڑو پر فلور ملز کو گندم کے کوٹے کی تقسیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ نثار کھوڑو نے بحیثیت صوبائی وزیر خوراک اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ نثار کھوڑو کو اس کیس کی تحقیقات کے لئے سکھر نیب میں 8 اگست کو طلب کیا ہے۔ نثار کھوڑو نے اس سے پہلے تین انکوائریوں میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔