اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم کل سے نافذ العمل ہوگا، وزیراعظم اس کا اعلان کریں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم کا اسلام آباد میں ایجوکیشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار یکساں نصاب تعلیم لایا جا رہا ہے۔ موجودہ تعلیمی نظام ناانصافی پر مبنی تھا۔ یکساں نصاب ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں یکساں قومی تعلیمی نصاب ہے۔ ہمارے معاشرے نے تعلیم کو بھی تقسیم کر رکھا ہے۔