محکمہ موسمیات کی آج بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

Published On 24 August,2021 09:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے آج بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا۔ رات کے وقت اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement