وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی واقعے کا نوٹس لے لیا

Published On 27 August,2021 03:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلی سندھ نے کورنگی واقعے کا نوٹس لے لیا۔ مراد علی شاہ نے محکمہ لیبر اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلی سندھ نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ہدایت کر دی۔

ادھر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، سیف ایگزٹ نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، فیکٹریوں میں باقاعدہ ہنگامی اخراج ہونا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینی اسکینڈل پر اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، 2019 میں کہا گیا کہ کراچی کو 162 ارب دوں گا لیکن کچھ نہیں دیا، تین سالہ دور حکومت میں کوئی ایک پروجیکٹ بتا دیں جو سندھ میں شروع کیا ہو، اولمپکس میں باتوں کا مقابلہ ہوتا تو پی ٹی آئی جیت جاتی، گرین لائن تین سال میں مکمل نہیں کر سکے، ماضی کے پروجیکٹس پر تختیاں یہ لوگ لگاتے ہیں۔
 

Advertisement