کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ میں ابر کرم کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں یکم ستمبر سے بارش کی پیشگوئی کر دی۔ مون سون ہواؤں کا سلسلہ 31 اگست کی رات سے سندھ میں داخل ہو گا۔ تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی یکم تا 3 ستمبر ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ اس دوران 45 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔