کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے تھر کے مائی بختاور ایئرپورٹ کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اے خاقان مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ سے تھر ایئرپورٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ تھرایئرپورٹ کو مکمل فعال کرنے کیلئے سندھ حکومت نے درخواست کی ہے۔
ڈی جی سی اے اے کا کہنا ہے کہ تھر ایئرپورٹ پر پی آئی اے اور دیگر چارٹر ایوی ایشن کمپنیز اپنا آپریشن شروع کریں گی۔ اس وقت سیاحتی لائسنس رکھنے والی ایوی ایشن کمپنی خدمات دے رہی ہیں۔