اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانستان کے لئے خوراک پہنچانے میں پاکستان کی معاونت۔ اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے 6 خصوصی طیارے اور 2ہیلی کاپٹراسلام آباد پہنچ گئے۔
کرائسز مینجمنٹ ڈویژن نے سی اے اے کو یو این کے ہیلی کاپٹر اور طیاروں کیلئے خصوصی این او سی کا اجراء کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کاعملہ افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا ہیلی کاپٹرپشاور ایئرپورٹ سے افغانستان کیلئے آپریٹ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فکس ونگ کے طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ سے افغانستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ پاکستان نے یو این ورلڈ فوڈ پروگرام کو پاکستانی ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔