ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، پی ٹی آئی کو برتری حاصل

Published On 12 September,2021 04:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کا راولپنڈی اور ملتان میں صفایا ہوگیا، پشاور میں صرف ایک سیٹ ملی۔ اوکاڑہ کے پانچ میں سے چار وارڈ میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ لاہور میں ن لیگ، گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہوئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ اس ضمن میں تمام انتظامات کئے گئے تھے۔ پولنگ سٹیشنوں پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات رہے۔

صوبائی حکومتوں کو انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ میں 219 وارڈز بنائے گئے لیکن صرف 203 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ 7 نشستوں پر الیکشن ملتوی کر دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے کی جانب ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پولنگ کے اختتام پر پریذائیڈنگ افسران گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ سٹیشن پر کریں گے جبکہ ریٹرنگ آفیسر صاحبان ہر وارڈ کے نتائج کی تکمیل کے بعد فوری طور پر غیر حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔

تمام پولنگ ایجنٹس نتیجہ کی کاپی پریذائیڈنگ آفیسر سے حاصل کریں۔ تمام الیکشن ایجنٹ یا امیدوار غیر حتمی نتیجہ کی کاپی بھی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے حاصل کریں گے۔

پنجاب

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار اشفاق احمد چودھری 4096 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔ تحریک انصاف کے محمد وحید ستار 2789 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4 کے سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے فقیر حسین 1877وٹ لے کر فاتح قرار پائے۔ تحریک انصاف کے محمد اسلم بٹ 1850 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے امیدوار کو 26 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وارڈ نمبر 7 میں مسلم لیگ ن کے بابر اشرف 2632 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، تحریک انصاف کے محمد امتیاز 2226 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ نمبر 8 میں مسلم لیگ ن کے نعیم شہزاد 3598 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے، تحریک انصاف کے شاہ جہان 1361 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ نمبر 9 میں تحریک انصاف کے محمد وقاص 3508 حاصل کرکے فاتح قرار پائے۔ مسلم لیگ نون کے اسد ایوب 3342 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

وارڈ نمبر 10 میں مسلم لیگ ن کے محمد جعفر 2703 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کے حافظ ابرار 2628 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے وارڈ نمبر 6 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے چودھری عمرطالب 2 ہزار 150 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ مسلم لیگ ن کے شہبازعلی 2 ہزار 29 ووٹ لے سکے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان وارڈ نمبر تین سے مسلم لیگ ن کے اختر رسول 321 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار خالد اسد نے 249 ووٹ حاصل کئے۔

ملتان وارڈ نمبر 6 سے آزاد امیدوار ثناء اکبر 467 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار عارف رضا صرف 280 ووٹ حاصل کر سکے۔

ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آ چکا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شمشاد علی انصاری 396 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار ناصر علی انصاری 318 ووٹ لے سکے۔

گوجرانوالہ وراڈ نمبر 10 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ 607 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار 296 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

سیالکوٹ کے وارڈ نمبر 3 تمام پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شیخ عمر 732 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ تحریک انصاف کے کاشف صدیق 631 ووٹ لے سکے۔

مری کے وارڈ 1 کے تمام 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک خلیل 249 ووٹ لے کر کامیاب رہے، مسلم لیگ ن کے بلال یاسین 170 ووٹ لے سکے۔

مری کے وارڈ 2 کے تمام 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اکمل نواز 478 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کے صحبت خان 290ووٹ لے سکے۔

منگلا کے وارڈ نمبر 2 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شکیل احمد 561 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزادامیدوارمحمدحسین 531 ووٹ لے سکے۔

چکلالہ کینٹ بورڈ کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 1 چکلالہ سے ن لیگ کے راجہ پرویز اختر 1583 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار زوہیب شاہد 1143 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

چکلالہ وارڈ 2 سے جماعت اسلامی کے یاسر خان قریشی 1148 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار چوہدری اظہر 958 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

چکلالہ وارڈ 3 سے جماعت اسلامی کے مرزا خالد محمود 2807 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی کے غلام مجتبٰی 1010 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

چکلالہ وارڈ 4 سے ن لیگ کے چوداری چنگیز 2226 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ پی ٹی آئی کے چودھری ارسلان 1960 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

چکلالہ وارڈ 5 سے آزاد امیدوار چوہدری شہزاد 1345 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار دلپذیر 808 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سندھ

پنوعاقل وارڈ ون کے تمام 2 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد یعقوب مہر 115 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے میجر (ر) احمد علی سومرو 107 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

منوڑہ کینٹ وارڈ 1 کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی آ گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد طیب 111 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبدالعلیم کوکنی 63 ووٹ لے سکے۔

منوڑہ واڈر نمبر 2 سے پیپلزپارٹی کے فضل خان 550 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ایاز خان 198 ووٹ لے کر دوسری نمبر پر رہے۔

کراچی کے کورنگی کریک وارڈ نمبر 1 کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق ایم کیوایم کے محمدعدنان 610 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جماعت اسلامی کے گل شیر 558 ووٹ لے سکے۔

کراچی کے کورنگی کریک وارڈ نمبر 2 کے غیرحتمی نتیجے مسلم لیگ ن کے محمد شوکت 824 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کےنوشاداحمد 392 ووٹ لے سکے۔

کراچی کے کورنگی کریک وارڈ نمبر 3 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے کامران خان 828 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جماعت اسلامی کے جہانگیر خان 329 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی کے کورنگی کریک وارڈ 4 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامرعباسی 497 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

کراچی کے کورنگی کریک وارڈ نمبر 5 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک جاوید اقبال 182 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کے کامران آصف 179 ووٹ لےسکے۔

کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ نمبر 1 کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے ملک محمد رضا نے 258 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔

کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ نمبر 2 کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے محمد افسر خان 324 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جماعت اسلامی کے محمد اشرف 222 ووٹ لے سکے۔

کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈ ملیروارڈ نمبر 4 کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک امان اللہ 365 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کےعلی قاسم 346 ووٹ لے سکے۔

کراچی کے ملیروارڈ نمبر 7 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد واصف 273 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پیپلزپارٹی کے گلفام منشا 272، ایم کیو ایم کے افضل بھٹی نے بھی 272 ووٹ لیے۔

خیبر پختونخوا

پشاورکے وارڈ 5 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق وارڈ نمبر 1 سے آزاد امیدوار نعمان فاروق 705 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار شہزادرفیق 528 ووٹ لے سکے۔

پشاور کے وارڈ نمبر 2 کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نعیم بخش 593 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی کے علاؤالدین 515 ووٹ لے سکے۔

مردان وارڈ 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق اے این پی کے وحید خان 126 ووٹ لے کر کامیابرہے جبکہ تحریک انصاف کے طارق علی 92 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ڈی آئی خان وارڈ 2 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ٹی آئی کے ڈاکٹر انور علی 75 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ آزاد امیدوار محمد ریاض 83 ووٹ لے سکے۔

بنوں کے وارڈ نمبر 1 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے سمیع اللہ 366 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جےیوآئی کے حافظ زعفران 213 ووٹ لے سکے۔

بنوں کے وارڈ نمبر 2 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جمشید محی الدین 444 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جے یو آئی کے نعیم گل 348 ووٹ لے سکے۔

بلوچستان

لورالائی کے وارڈ نمبر ون کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 225 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار ظریف خان 203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

 

Advertisement