لندن بیٹھے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی

Published On 23 September,2021 11:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) لندن بیٹھے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی۔ این سی او سی کے ریکارڈ میں نواز شریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسین کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں لگائی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق میاں نواز شریف کو چینی ویکسین سائنو ویک لگائی گئی۔ نواز شریف کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک ابھی لگنا باقی ہے۔

 نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا۔ ویکسی نیشن کا جعلی اندراج نادرا کے ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ ہے۔

Advertisement