نیو یارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم نے بصارت سے محرومی کو کمزوری نہیں بننے دیا اور کشمیر کے معاملے پر بھارت کو ٹھوس جواب دیکر سب کے دل جیت لیے۔
خیال رہے کہ صائمہ سلیم پاکستان کی بصارت سے محروم پہلی سول سرونٹ اور ایک سفارتکار ہیں۔
جنرل اسمبلی میں صائمہ سلیم نے انتہائی ٹھوس انداز میں کشمیر کا کیس پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھی صائمہ سلیم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ زبردست طریقے سے اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صائمہ بصارت سے محروم ہیں لیکن جس انداز سے انہوں نے بات کی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا دل ہر چیز کو دیکھ سکتا ہے۔
صائمہ سلیم کا مکمل جواب سنیں: