ہمیشہ دھاندلی سے جیتنے والے ای وی ایم کی مخالفت کر رہے ہیں: سینیٹر فیصل جاوید

Published On 30 September,2021 12:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتنے والے ای وی ایم کی مخالفت کر رہے ہیں، آئندہ انتخابات میں الیکٹرا نک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏جو کبھی دھاندلی کے بغیر انتخابات جیت ہی نہیں سکے وہ ای وی ایم کی مخالفت کر رہے ہیں، صاف و شفاف انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی ہمیشہ سے کاوشیں جاری رہیں، انتخابی دھاندلی کیخلاف، نظام ٹھیک کرنے کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے طویل احتجاج کیا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ‏عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 اراکینِ پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا، دنیائے کرکٹ میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے عمران خان نیوٹرل امپائر لے کر آئے، آئندہ اںتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہوگا۔
 

Advertisement