کراچی سمیت صوبے میں 12 ربیع الاول پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Published On 11 October,2021 06:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے کراچی سمیت پورے صوبے میں 12 ربیع الاول پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی صرف ایک دن کے لئے عائد کی گئی ہے، بزرگ شہری، خواتین اور بچوں سمیت صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے، ڈبل سواری پر پابندی پاکستان رینجرز سندھ کی درخواست پر عائد کی گئی ہے۔