اسلام آباد : (دنیا نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 13مریض دم توڑ گئے۔ پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 982 ہو گئی۔
جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 13افراد جاں بحق ، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 405 ہو گئی، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین چار ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 23ہزار 982 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 70ہزار 322 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 516 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 12لاکھ 17ہزار 935 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 39ہزار 450، سندھ میں 4لاکھ 68ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77ہزار 646، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 777 اور بلوچستان میں 33ہزار 211 کیسز پائے گئے ہیں، آزاد کشمیر میں 34ہزار 450 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 387 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔