لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 3 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ فیصل آباد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق سپرا ، ایکسین لوکل گورنمنٹ خالد حسینی اور سب رجسٹرار صدر فیصل آباد منور بھٹی کو معطل کر دیا۔ تینوں افسروں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ فیصل آباد کے دورے کے دوران عوامی شکایات پر متعلقہ حکام کے خلاف فوری کارروائی کی۔ عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ عوام کی خدمت سے سرشار افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ فرائض میں کوتاہی پر افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔