حکومت کا اسلام آباد کے سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کرنے کا منصوبہ

Published On 03 November,2021 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں بسنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے، حکومت نے اسلام آباد کے سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ دیہی اور شہری علاقوں کا فرق ختم کرنے کیلئے قانون سازی شروع کر دی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام آباد شہر کے تمام اختیارات ایم سی آئی کو دینے فیصلہ کیا ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر سی ڈی اے کام کرے گی، اسلام آباد کے 50 سے 55 فیصد دیہی علاقوں کو سیکٹرز کی طرز پر لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راول ڈیم چوک کا منصوبہ اکتوبر 2022ء میں مکمل ہوجائے گا، آئی جے پی روڈ کو چار رویہ بنانے جا رہے ہیں، اسلام آباد میں ٹینتھ ایونیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹینتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے سرینگر ہائی وے تک ہوگا۔
 

Advertisement