ماحولیاتی جانچ میں بھی پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا: ڈاکٹر فیصل سلطان

Published On 08 November,2021 03:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی جانچ میں بھی پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، پاکستان میں رواں برس پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ اتنا ہونا چاہیے جس سے ناجائز منافع نہ ہو، ادویات کی قیمت مناسب ہونی چاہیے۔

کراچی میں سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے افتتاح کےموقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ ایم ڈی کیٹ میں جتنی نشستیں تھیں، اس سے کئی زیادہ تعداد میں بچے پاس ہوئے ہیں، 20 ہزار سیٹوں کے لئے 68 ہزار بچے کامیاب ہوئے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سرکاری ادارے کی ٹیسٹنگ لیب اس معیار کی بنی ہے کہ اسے آپ اعلی معیار کا سمجھیں گے، کسی بھی پروفیشن کے ریگیولیٹر کی زمہ داری سیکٹر کو فروغ دینا ہوتا ہے، ڈرگ لیگیولیٹری اتھارٹی پاکستان کا کام دواوں کے معیار کا تعین کرنا ہے اس کام کے لئے دنیا بھر میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز ہوتی ہیں، اس لیب کو پچھلے چند سالوں میں میجر اپگریڈ کیا گیا ہے، لیب میں بہترین اکوپمنٹ اور اسے استعمال کرنے لے لئے بہترین سسٹم بنایا گیا ہے۔

 

Advertisement