اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے وہ افغان عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق کئی بار خبردار کرچکا ہوں، اب ڈبلیو ایف پی کے سربراہ نے الرٹ جاری کیا ہے، پاکستان افغانستان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہیے، عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔
I have been warning of this humanitarian crisis in Afghanistan. Now WFP chief issues alert. Pak will continue to provide all possible relief but int community must act now. It has moral obligation to avert this humanitarian disaster confronting Afghan ppl.https://t.co/SYt9QChyUK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2021