اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بتائیں13سالوں میں سوائےکرپشن کےسندھ میں کون سی دودھ اورشہدکی نہریں بہادیں؟ جبکہ پینےکے صاف پانی،گرین لائن اورنالوں کی صفائی سمیت ہرکام وفاق کررہاہے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کےبیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی پشت پناہی میں گرانفروش عوام کولوٹنےمیں مصروف ہیں، صوبے کےعوام لاقانونیت،مہنگائی اورلوٹ مارپرپیپلزپارٹی سےپناہ مانگ رہےہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2018سےمسلسل بحرانوں سےہی نمٹ رہےہیں ،رواں سال پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزمیں بتدریج کمی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گیس کےنئےذخائراورٹرمینلزکیلئےسہولیات فراہم کررہی ہے، سردیوں میں بجلی کےزائداستعمال پرشہریوں کوفی یونٹ ریلیف فراہم کیاجارہاہے جبکہ ن لیگ کےبجلی اور گیس کےمہنگےمنصوبوں کی قیمت آج عوام کواداکرناپڑرہی ہے۔