لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سُن رہے ہیں،تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں، روٹی نہیں ، آٹا نہیں ،گیس نہیں صرف کنٹیر کی گفتگو کی جاتی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب کھا گئے ، 400 ارب کی چینی کھا گئے ، غریبوں کی دوائیاں کھا گئے ،بجلی اورگیس کھا گئے ،صرف کنٹینر کی گفتگو کی جاتی ہے، عوام کے پاس روٹی پکانے کے کئے گیس نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خود بجلی ،گیس اور کورونافنڈ کے پیسے کھاؤ اور عوام تقریریں کھائے جبکہ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں۔