لاہور: (دنیا نیوز) تیز ترین، بہترین، سب سے پہلے کی روایت کا امین، دنیا نیوز تیرہ برس کا ہوگیا۔ دنیا نیوز کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی گئی۔ تقریبات میں اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
سالگرہ کے موقع پر خانیوال میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، کیک کاٹا گیا، ڈھول کی تھاپ اور گھڑ ڈانس نے سماں باندھ دیا۔ ڈی ایس پی ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او سید ندیم عباس نے شرکت کی۔ ننکانہ میں بھی دنیا نیوز کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کیک کاٹا۔
بہاولپور میں بھی دنیا نیوز کی 13ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ سید محمود اسد اللہ خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں بھی دنیا نیوز کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگ میں ایم پی اے چوہدری بلال اصغر وڑائچ نے کیک کاٹا جبکہ بہاولنگر میں ڈی پی او اور صدر ڈسڑکٹ بار نے کیک کاٹا۔
وہاڑی پریس کلب اور میونسپل کمیٹی میں دنیا نیوز کی 13 ویں سالگرہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا، ایم این اے طاہر اقبال چودھری، ایم پی اے ثاقب خورشید اور ایس پی انویسٹی گیشن مظہر ہراج نے دنیا نیوز کی 13 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
پھول نگر اور چونیاں میں بھی دنیا نیوز کی 13ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کاٹا اور دنیا نیوز کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی جبکہ چونیاں میں سردار محمد اسلم کھارا ایڈووکیٹ اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضواں الحق نے کیک کاٹا۔
پیرمحل میں دنیا نیوز کے کامیاب 13 سال مکمل ہونے پر میونسپل کمیٹی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی چودھری خالد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ الہ آباد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے دنیا نیوز کی 13 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ شور کوٹ کے مقامی ہوٹل میں دنیا نیوز کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے کیک کاٹا۔