پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لیے

Published On 13 December,2021 06:22 pm

خانیوال: (دنیا نیوز) حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لیے، پولنگ 16 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے، سکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے، حلقے میں کل 183 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے، پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے، پریذائیڈنگ افسران فوراً فارم ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے، انٹرنیٹ کی سہولت نہ پر پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم جمع کرایں گے۔
 

Advertisement