کراچی: (دنیا نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم کی فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی اور انتہائی تشویشناک ہے، وسائل کی کمی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کر کے اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے، صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے، ثابت ہوچکا اسلام آباد میں مسلط حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی۔
صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے۔ثابت ہوچکا اسلام آباد میں مسلط حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی۔ وفاقی حکومت کی زمہ داری صرف اسلام آباد نہیں پورا ملک ہے۔ کیا آئین کے بنیادی اصول اور وفاقی ذمہ داریاں بھی اس حکومت کو سمجھانے پڑے گی؟2/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 14, 2021
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری صرف اسلام آباد نہیں، پورا ملک ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آئین کے بنیادی اصول اور وفاقی ذمہ داریاں بھی اس حکومت کو سمجھانی پڑیں گی؟