حیدر آباد، دادو اور جامشور میں آج بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Published On 28 December,2021 12:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج حیدر آباد، دادو اور جامشور میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ زیریں سندھ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement