چمالنگ: (دنیا نیوز) چمالنگ میں کوئلہ کان میں مٹی کے تودے کے نیچے دبنے سے 2 کان کن جاں بحق ہو گئے۔
لیویز کے مطابق چمالنگ کےعلاقے میں واقع کوئلہ کان میں کان کن معمول کے مطابق کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک سے مئی کا تودا کان کنوں پر گر گیا جس کے نیچے دبنے سے 2 کان کن موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کو فوری طورانکےساتھیوں نےریسکیو کر کے مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرزنےانکی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
جان بحق ہونے والےکانکنوں کی شناخت غلام قادر اور شادی خان کے نام سے ہوئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔