حکومت کیساتھ ملکر مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں: پرویز الٰہی

Published On 05 January,2022 05:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بطور اتحادی حکومت کے ساتھ ملکر احسن انداز سے ملکی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے صدر پاک فیڈریشن سپین ثاقب طاہر اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری طاہر کٹھالہ نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ یں پارٹی امور اور قومی معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ ہم بطور اتحادی حکومت کے ساتھ ملکر احسن انداز سے ملکی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ لوگ پاکستان کا سب سے بڑا خزانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دیارِ غیر میں دن رات محنت اور جدوجہد کرکے قیمتی زرمبادلہ ملک پاکستان کو بھجواتے ہیں اور ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ یہ محب وطن بھی ہیں اور باصلاحیت بھی جن کی بدولت دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے۔