اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے، آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آ رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے اور اس کیلئے پاکستان نے بہت کام کیا ہے۔