شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز برآمد

Published On 03 February,2022 10:27 pm

میرانشاہ: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز تحویل میں لےلیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی اطلاعات ملی تھیں۔

بیان کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور آئی ای ڈیز تحویل میں لےلی گئیں، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، ہینڈگرینیڈ، آرپی جی سیون راکٹ، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، آئی سی ڈیز بنانے والا سامان شامل ہیں، آلات مواصلات اور مختلف اقسام کی گولیاں بھاری مقدار میں بھی برآمد کی گئیں۔

Advertisement