وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی امور سے متعلق اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

Published On 02 March,2022 04:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سول اور عسکری حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سکیورٹی امور سے متعلق اجلاس میں قومی سلامتی امور سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملکی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی۔